عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ،ملک ریاض پراچہ
اسلام آباد (وقائع نگار ) عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئے روز کے دھرنوں سے عوام تنگ آ چکی اب عمران خان الیکشن2018کی تیاری کرے پاکستان کی سلامتی اور اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیںکھڑی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان اخیالات کا اظہار ملک محمد ریاض پراچہ صدر مسلم لیگ ن این اے 48اسلام آباد رورل ایریا نے اپنے بیان میں کیا، انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ورکروں کو تو انصاف دے نہیں سکتی، عوام کو کیا انصاف دے گی عمران کان کو مشہورے دینے والے بھی ان کی طرح ہیںکل کے دشمن آج کے دوست بنے ہیں عمران خان وہ دن یاد کریں جب ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہ رہے تھے کہ مجھے اللہ شیخ رشید جیسا کامیاب سیاست داں نہ بنانئے وہ ایک لوٹا ہے آج اسی لوٹے کے ساتھ مل کر ملک کی تقدیر بدلنے کی بات ان کے منہ سے اچھی نہیں لگتی 2نومبر میں دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہو جائے گا عوام نے ان کے آئے روز کے دھرنوں کو مسترد کر دیا ہے ۔