سی ڈی اے 650گھروں سے تجارتی سرگرمیاں ختم نہ کراسکا
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں واقع ساڑھے چھ سو 650 گھروں سے تجارتی سرگرمیاں ختم نہ کرواسکا۔سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں 12سرکاری دفاترز بھی تاحال رہائشی علاقوں میں قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے حکام نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رہائشی گھروں کے تجارتی استعمال کے خلاف جاری مہم کی اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے۔جس میں عدالت کو یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں اب بھی 650 گھر ایسے ہیں جن میں تجارتی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ عدالت کوبتایاگیا کہ اسلام آباد میں 11سو گھر نان کنفرمنگ پوز میں تھے جن میں ساڑھے نو سو گھروں سے تجارتی سرگرمیاں ختم کروا دی گئی ہیں۔باقی ماندہ 12گھروں میں تاحال سرکاری دفاترز ہی قائم ہیں۔