کوئی گھر بیٹھے فیصلہ نہیں کر سکتا اسے استثنیٰ حاصل ہے یہ عدالت کا کام ہے : جسٹس افتخار

کوئی گھر بیٹھے فیصلہ نہیں کر سکتا اسے استثنیٰ حاصل ہے یہ عدالت کا کام ہے : جسٹس افتخار

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کسی کے آئینی استثنیٰ کا فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے، کوئی گھر بیٹھے یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ اسے استثنیٰ حاصل ہے۔ حج کرپشن سکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم گیلانی کے عدم تعاون کے بارے میں آگاہ کردیا گیا۔ 3 رکنی بنچ نے حج کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت کی تو ڈی جی ایف آئی اے حسین اصغر نے عدالت کو بتایا کہ تین بار نوٹس دینے کے باوجود بھی سابق وزیراعظم نے تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ آئین کے تحت انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔