پاکستان کی بھارت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراہم کرنے کی درخواست

 اسلام آباد/ نئی دہلی (اے این این) پاکستان نے انتخابات کے نظام کو مضبوط اور قابل اعتماد بنانے کیلئے بھارت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کی درخواست کردی۔ بھارتی اخبار” انڈین ایکسپریس“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام سے متاثر ہوکر پاکستان نے الیکشن کمشن آف انڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرے تاکہ وہ انہیں اپنے انتخابی عمل میں استعمال کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن کمشن نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے رائے طلب کرلی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ الیکشن کمشن آف انڈیا نے پہلے ہی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تفصیلات اور انکے استعمال کے بارے میں آگاہ کردیا ہے تاہم ان مشینوں کی فراہمی کے حوالے سے پاکستانی درخواست کا جواب دینے سے قبل الیکشن کمشن اپنی حکومت کی رائے کا منتظر ہے۔ رپورٹ میں الیکشن کمشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ ممکن ہے کہ بھارتی الیکشن کمشن اپنے ملک میں 2014ءکے عام انتخابات کے پیش نظر پاکستان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مستقبل قریب میں فراہم نہ کرسکے۔ دریں اثناءبھارتی الیکشن کمشن نے لوگ سبھا کے انتخابات کے پیش نظر 2 لاکھ اضافی مشینیں تیار کرنے کا پہلے ہی حکم دے رکھا ہے۔
درخواست