پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے میں سفارتکاروں کا کردار انتہائی اہم ہے: ممنون حسین

اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر نے میں سفارتکاروں کا انتہائی اہم کردار ہے، پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کیلئے پاکستانی سفیر خاص طور پر توجہ دیں۔ وہ جمعہ کو ایوان صدر میں پاکستان کے ایران کیلئے نامزد سفیر نور محمد جادمانی، مسز عائشہ ریاض نامزد سفیر برائے آسٹریا، ڈاکٹر امان رشید نامزد سفیر برائے سوئٹزرلینڈ، امتیاز احمد نامزد سفیر برائے ارجنٹائن اور مسٹر زاہد نصراللہ خان نامزد سفیر برائے عوامی جمہوریہ کوریا سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

ممنون حسین