وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے، وفاقی کابینہ کا اجلا س آج ہوگا

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے، وفاقی کابینہ کا اجلا س آج ہوگا

اسلام آباد (ثناءنیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف امریکہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ائر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے 4 روزہ امریکہ دورے کے بعد 2 روز لندن میں بھی قیام کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شرےف زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہفتے کو ہو گا۔ نوازشریف کابینہ کو حالیہ دورہ امریکہ اوراوباما سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں نوازشریف وفاقی کابینہ کو حالیہ دورہ امریکہ خاص طور پر صدر اوباما سے ملاقات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن اور طالبان سے مذاکرات پر بھی بات چیت کی جائیگی، اقتصادی صورتحال اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر سینٹ اورقومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف پیرکے روز برطانیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔
واپس پہنچ گئے کابینہ اجلاس