بھوجا ائرلائن کو ’’چنگ چی‘‘ چلانے کا لائسنس بھی نہیں ملنا چاہئے: اسلام آباد ہائیکورٹ

بھوجا ائرلائن کو ’’چنگ چی‘‘ چلانے کا لائسنس بھی نہیں ملنا چاہئے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ائرلائن کی جانب سے بھوجا ائر لائن حادثہ کیلئے قائم کمشن کی فیس جمع نہ کروانے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے یکم نومبر تک فیس جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ فاضل جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کمشن کی فیس دینے کے پیسے نہیں تو پھر ائرلائن چلانے کا لائسنس کیسے لیا ہے، آپکو تو چنگ چی چلانے کا بھی لائسنس نہیں ملنا چاہئے۔ عدالت نے بھوجا ائرلائن کو یکم نومبر تک کمشن کو پچاس ہزار روپے ادا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔