انسپکٹر رانا بشیر کو پنجابی طالبان نے اغوا کیا پولیس کا سپریم کورٹ میں بیان

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر رانا محمد بشیر اغوا کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ پولیس افسر طاہر عالم نے عدالت میں بیان دیا کہ رانا بشیر کو پنجابی طالبان نے اغوا کیا۔ عصمت اللہ معاویہ نے انسپکٹر کو ترنول سے اغوا کیا۔ پنجابی طالبان کسی پراپرٹی ڈیلر کو اغوا کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے 7 ملزمان کو گرفتار کیا، میرا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد کوشش نہیں کی گئی۔ مغوی کے وکیل نے م¶قف اختیار کیا کہ طاہر عالم حقائق کو چھپا رہے ہیں۔ انسپکٹر کی اہلیہ کو تنخواہ دینا بھی بند کر دی گئی۔ انسپکٹر کے بچوں سے گھر بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔