انجم عقیل کے گھر کے باہر سے دیسی ساختہ بم برآمد، ناکارہ بنا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے علاقے گولڑہ شریف میں سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے گھر کے باہر سے دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔