کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، جلد ادائیگی پر چھوٹ ملی، پرویز رشید کو نوٹس ضرور بھجوائونگا: جہانگیر ترین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے 1977ء سے بزنس کررہا ہوں، 1992ء میں شوگر مل لگائی، لودھراں میں 900 ایکڑ پر آم کے باغات ہیں، وہاں بنجر زمین کو آباد کیا۔ کسانوں کے اعتماد سے میرے بزنس میں اضافہ ہوا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا میری چار شوگر ملز ہیں۔ پاک لمیٹڈ کمپنی میں خاندان کے سب سے زیادہ شیئرز ہیں، میں اور خاندان سال کا 5 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں، میں نے ایک پیسے کا قرضہ معاف نہیں کرایا، قرض جلدی ادا کرنے پر چھوٹ ملی، بنک نے ری بیٹ کی جگہ رائٹ آف لکھا۔ منسٹر بننے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دیا۔ شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے رمضان شوگر ملز سے پیسہ لیتے تھے۔ پرویز رشید کو نوٹس ضرور بھجوائوں گا، تحقیقات کرینگے، محمد زبیر کو کیسے وزیر بنایا گیا۔ میری کمپنی کے پاس صرف ایک جہاز ہے۔