پاکستان میں برداشت کا مادہ ختم سیاست گالی بن گئی‘ بیوی بھی شوہر سے کہتی مجھ سے پالیٹکس نہ کرو: خورشید شاہ
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست کا لفظ ایک گالی بن کر رہ گیا ہے۔ بیوی بھی اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ مجھ سے سیاست مت کرو‘ موجودہ دور میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ایک طویل عرصے سے آمریت رہی۔ ہم ڈکٹیٹرشپ کو سہتے رہے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جانور کا بھی خیال رکھا جاتا تھا‘ تاہم اب یہ سوچ نہیں رہی۔ دنیا میں بہترین سیاسی نظام سے ہی برداشت کی پالیسی نافذ ہوتی ہے اور سیاست کا اصل مطلب ہی مدد اور کارخیر ہے۔