پیشی کے دوران 12 وفاقی وزراءبھی بابر اعوان کے ساتھ تھے

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں این آر او کے فیصلے پر عمل درآمد کیس میں وفاقی وزیر بابر اعوان نے پیشی سے قبل ناشتے کی ٹیبل پر وفاقی وزراءسے ملاقات کی۔ جس میں کیس کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان منگل کے روز این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت کےلئےعدالت میں پیش ہوئے۔ پیشی سے قبل انہوں نے وفاقی وزراءراجہ پرویز اشرف‘ مخدوم امین فہیم‘ پیر آفتاب شاہ گیلانی‘ قمرالزمان کائرہ‘ صمصام بخاری‘ آیت اللہ درانی‘ سید خورشید شاہ‘ نوید قمر اور تسنیم قریشی سمیت دیگر وفاقی وزراءسے ناشتے کی ٹیبل پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کیس کے بارے میں مشاورت کی گئی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر کمرئہ عدالت میں ان کے ہمراہ 12 سے زائد وفاقی وزراءموجود تھے تاہم دوران سماعت کسی عام شخص کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔