وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا چاروں وزراءاعلیٰ بھی شرکت کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج (بدھ کو) ہوگا جس میں مالی سال 2010-11 ءکے بجٹ کا جائزہ لیا جائےگا۔ اس کے علاوہ حج پالیسی 2010 ءکی منظوری دی جائےگی ذرائع کے مطابق کابینہ کے اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کی بھی شرکت متوقع ہے جن کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائےگا۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں دن گیارہ بجے ہونےوالے اس اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ کو مالی سال 2010-11 ءکے بجٹ کے خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ ملکی مجموعی سیاسی اقتصادی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائےگا جبکہ وزیر داخلہ رحمن ملک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کےلئے اٹھائے جانےوالے اقدامات پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔