بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کے خواہاں ہیں : سرتاج عزیز
اسلام آباد(صباح نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کا خواہاں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات شروع کئے اور مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں قائداعظم کی فلاحی ریاست کی سوچ کو آگے بڑھانا ہوگا اور پاکستان مشترکہ کوششوں سے جغرافیائی اورسیاسی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کا اعلا ن کیا۔
سرتاج عزیز