مسعود جنجوعہ کیس: گواہ ڈاکٹر عمران کے ویڈیو لنک بیان کے انتظامات نہ ہو سکے

اسلام آباد (آن لائن) مسعود جنجوعہ کی بازیابی کے حوالے سے اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان اور شہادت ریکارڈ کرانے بارے انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ رواں ہفتے اس حوالے سے معاملات مکمل کر لئے جائیں گے۔ 10 اپریل تک سپریم کورٹ میں ڈاکٹر منیر سے براہ راست ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت ریکارڈ کی جائے گی۔ لاپتہ تاسف ملک کیس میں وزارت دفاع   میڈیکل رپورٹ آج   جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔  تاسف ملک کیس کی سماعت 27 مارچ کوہو گی۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔