سیکرٹری وزارت امور کشمیر شاہد اللہ بیگ گر کر زخمی، ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی

 اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ گذشتہ روز پلاننگ ڈویژن کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے۔  انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی ٹانگ کے ایکسرے سے پتہ چلا کہ ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔