سرکاری خریداری کیلئے قوانین سب سے پہلے پاکستان نے متعارف کرائے: ممنون حسین

سرکاری خریداری  کیلئے  قوانین سب سے پہلے پاکستان نے متعارف کرائے: ممنون حسین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  صدر ممنون  حسین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سرکاری خریداری  کیلئے قوانین سب  سے پہلے پاکستان  نے متعارف کروائے۔ سائوتھ ایشیا پروکیورمنٹ  کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ پروکیورمنٹ  قوانین پر عملدرآمد  معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔  پروکیورمنٹ  قوانین سے  غربت میں کمی ہو سکتی ہے۔  پاکستان  میں  پیپرا  قوانین  کی وجہ سے سرکاری اداروں  کی کارکردگی  بہتر ہوئی۔