دھماکہ خیز مواد کے خاتمے سے متعلق قومی سیمینار کا کائونٹر آئی ای ڈی سکول رسالپور میں انعقاد

راولپنڈی (اے پی پی) دھماکہ خیز مواد کے خاتمے سے متعلق قومی سیمینار منگل کو یہاں کائونٹر آئی ای ڈی ایکسپلوزیو اینڈ میونیٹیشنز سکول رسالپور میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  مقررین نے کہا کہ آسان دستیابی اور کم لاگت کے باعث آئی ای ڈیز دہشت گردی کا بنیادی عنصر ہے جو لوگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے کثیر الجہتی اور پیچیدہ خطرات کا باعث ہے۔  اس خطرے سے نمٹنے کے لئے قومی، فوجی سطح پر اور میڈیا کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ۔