خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف مشرف کی اپیل سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر واپس کردی

خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف مشرف کی اپیل سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر واپس کردی

اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے سابق صدر مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل اعتراض لگاکر واپس کر دی۔ سپریم کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے حتمی فیصلے تک اس کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے اس لئے یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک سپریم کورٹ اس طرح کی درخواست کی سماعت نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ مشرف نے ایک روز قبل ہی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔