بلدیاتی الیکشن 2014ء تک بھی ہوتے نظر نہیں آتے: ظفر علی شاہ

بلدیاتی الیکشن  2014ء تک بھی  ہوتے نظر نہیں آتے: ظفر علی  شاہ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے  سنیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نومبر 2014ء  تک بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ بلدیاتی الیکشن پر قانون سازی نامکمل  ہے۔  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ جب سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ سے باہر ہوتی ہیں تو عوام سے وعدے کئے جاتے ہیں اور اختیارات مل جاتے ہیں تو سیاسی حکومتیں لوکل باڈیز الیکشن کروانے سے گریز کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی نہیں چاہتی کہ  اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو جائے۔