امیگریشن سکینڈل: 8 غیر ملکی خواتین کی ضمانت منظور، 3جیل منتقل، ایک ڈی پورٹ

 اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بغیر امیگریشن پاکستان آنے والی 12 غیر ملکی خواتین میں 8 کی ضمانت منظور کرلی جبکہ 3 کو عدم ضمانت پر واپس جیل بھجوا دیا ہے۔ خواتین سمیت 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔  ایک خاتون کو  ڈی پورٹ کردیا گیا ۔