جنوبی پنجاب میں برن سنٹر ہوتے تو درجنوں زندگیاں بچ سکتی تھیں: شاہ محمود
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی ٰپنجاب شہباز شریف سانحہ احمد پور شرقیہکے بعد بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب میں برن سنٹر ہوتے تو درجنوں افراد کی زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں ۔میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں برن سنٹر ہی نہیں ۔ یہ افواج پاکستان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے بروقت مداخلت کر کے متاثرہ جگہوں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ نواز اور شہباز کبھی بھی ان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ اس واقعے کے بعد افواج پاکستان نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ جو اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے فوری طور پر ہدایت جاری کی جس کے بعد میں بہاولپور پہنچ گیا۔