سڑکوں کے منصوبے، حکومت 1.7 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے: چیئرمین ہائی وے اتھارٹی

سڑکوں کے منصوبے، حکومت 1.7 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے: چیئرمین ہائی وے اتھارٹی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کیلئے 1.7 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں معاونت حاصل ہوسکے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا 8.1 ارب ڈالر کے سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبے آئندہ تین سال کے دوران مکمل کئے جائیں گے۔