مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف اپوزیشن اتحاد بنا رہی ہے: طلال چودھری

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ورکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف اپوزیشن 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری کیلئے اتحاد بنا رہی ہے، پانامہ پیپرز سمیت تمام مسائل کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ جیسے اہم فورم پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں طلال چودھری نے کہا کہ کوئی بھی اکیلی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست نہیں دے سکتی اسلئے اتحاد تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ اگر وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے 5 سال پورے کر لئے تو عوام کو حکومتی پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائینگے اور وہ 2018 ء کے انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کی طاقت سے کام کرائینگے۔ اپوزیشن ملکی ترقی وخوشحالی سے عوام کی توجہ ہٹا کر احتجاج کی طرف مبذول کرنا چاہتی ہیں۔