سوات: چارباغ ہائی سکول میں آتشزدگی سے سامان جل کر راکھ

اسلام آباد (اے پی پی)سوات کے علاقے چار باغ میں ہائی سکول میں جمعہ کی رات لگنے والی آگ سے سکول کا سازوسامان راکھ میں بدل گیا ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔