انگور اڈا چیک پوسٹ کی افغانستان حوالگی کیخلاف درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد (نامہ نگار) ایکس سروس مین لیگل فورم کی جانب سے انگوراڈا چیک پوسٹ کی افغانستان کو حوالگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تنظیم کے کنوینئر معروف قانون دان کرنل (ر) انعام الرحیم نے ترمیم شدہ درخواست دوبارہ جمع کرا دی تھی جس کے بعد انہوں نے رجسٹرار ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کی۔