پاکستان کو تعلیم کی کمی جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے‘تہمینہ درانی نے بچوں کیلئے راستہ بنایا: فرانسیسی سفیر ‘جنگ زدہ بچوں کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے: تہمینہ درانی
اسلام آباد (نیٹ نیوز/ بی بی سی) پاکستان میں فرانسیسی سفیر نے ایک تقریب میں کہا ہے تہمینہ درانی نہ صرف فرانسیسی عوام کی پسندیدہ مصنفہ ہیں۔انہوں کہا پاکستان کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ تہمینہ درانی نے تعلیم اور ثقافت کو ہم آہنگ کر کے ایسے بچوں کیلئے راستہ تشکیل دیا ہے جنہیں اچھی تعلیم تک رسائی نہیں۔ اس موقع پر تہمینہ درانی نے کہا پاکستان میں جنگ زدہ ماحول میں پرورش پانے والے بچوں کو اس وقت سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔