سہالہ کالج اور پی ایس جی کے زیر اہتمام کرائم سین فوٹو اور فرانزک ٹیکنیکس کی نمائش
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سہالہ پولیس کالج اور پی اےس جی نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے انٹرنیشنل کرائم سین فوٹو اورفرانزک ٹیکنیکس کی نمائش کا اہتمام کیامیئرراولپنڈی سردارنسیم نے ممبران پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،لبنیٰ ریحان پیزادہ،زیب النسا اعوان کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا تھاپی ایس جی کے صدرآفتاب احمدخان،ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوں کا استقبال کیا۔نمائش میں کرائم سین کے اوقات میں ہونے والی تحقیقات پرمشتمل معلوماتی موادرکھا گیا ہے۔پی ایس جی کے صدرآفتاب احمدخان نے مہمانوں کونمائش کے اغراض ومقاصدبیان کیے میئرراولپنڈی سردارنسیم ،ممبران پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ،لبنیٰ ریحان پیزادہ،زیب النسا اعوان نے نمائش کے انعقادکوسہراتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفردنمائش ہے جس سے بہت سی اہم معلومات ملی ہیں۔