ظفر محمود مغل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2017/18 ءمےں پنجاب بار کونسل کے سابق رکن ظفر محمود مغل 965 ووٹ حاصل کر کے صدرمنتخب ہوگئے ان کے مد مقابل امیدواروں ملک غلام مصطفی کندوال نے 571،محترمہ سرکار عباس نے 471اور غفران خورشیدامتیازی ایڈووکیٹ نے 8 ووٹ حاصل کئے سیکرٹری جنرل کیلئے ون ٹو ون مقابلہ میں بیرسٹرشاہنواز نون 1228 ووٹ حاصل کر کے منتخب قرار پائے ان کے مد مقابل امیدوار سردار غضنفر عباس ایڈووکیٹ نے 763ووٹ حاصل کئے سینئر نائب صدر کی نشست پر ملک سجاد حےدر اعوان 1513ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ان کے مد مقابل عبدالرحمن شاہد نے 340ووٹ حاصل کئے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر بلال مغل ایڈووکیٹ 1056ووٹ حاصل کر کے کا میاب قرار دئے گئے ان کے مدمقابل امےدواروں چوہدری اعجازحسےن گجرنے 654 اور شمیم چوہدری نے 251ووٹ حاصل کئے نائب صدر ، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری ویمن اور مجلس عاملہ کے پانچ ارکان پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ہفتہ کے روز ہائےکورٹ بارکے الےکشن مےں کل 2980رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2058رائے دہندگان نے ووٹنگ مےں حصہ لےا اس موقع پر پولےس نے سےکےورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے اس دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا پولنگ کے دوران سارا دن ہائیکورٹ بار میں گہما گہمی عروج پر رہی مر د اور خواتین وکلاءاپنے اپنے امیدواروں کے حق مےں کنوےسنگ بھی کرتے رہے اور ان کےلئے رائے دہندگان سے ووٹ مانگتے رہے ۔