عدلیہ آزاد ہے، آئین و قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلہ دیگی: حاجی پرویز
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)میٹروپولیٹن سٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ عدالتوں سے مرضی کے فیصلے چاہنے والے عدل و انصاف کے عملپر اثر انداز ہونے کے لئے سیاسی دباو ڈال رہے ہیں۔ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے اور وہ کسی کی خوشنودی کے لئے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔