امتیاز احمد عباسی پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر منتخب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)امتیاز احمد عباسی پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدرمنتخب ہوگئے ہفتہ کو گورنمنٹ ہائی سکول زرعی فارم راولپنڈی میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران محمد بشیر وڑائچ مرکزی آرگنائزرکی دعوت پر جمع ہوئے اس اجلاس میںسابق مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین راجہ ظفیر احمد ستی کے علاوہ بابائے اساتذہ عبدالغفار غفاری کے فرزند فیصل حسنین غفاری اور عبدالرشید ناگرہ کے علاوہ ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران پنجاب ٹیچرز یونین اور اساتذہ کی ایک کثیر تعدادنے بھی شرکت کی مرکزی چیف آرگنائزر محمد بشیر وڑائچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا استاد آج حکومتی ظلم کی چکی میں پس رہا ہے اساتذہ کو ذہنی طور پر ٹارچر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے پھندے تیار کیے جا رہے ہیں اساتذہ اپنے جائز حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اساتذہ کے سکیل کی اپ گریڈیشن سمیت ٹائم سکیل ،بھرتیوں میں اساتذہ کے بچوں کے لیے کوٹہ مخصوص کرنے ،پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پیف سے واپس کرنے سمیت مختلف مطالبات پر سیکرٹری ایجوکیشن مسلسل وعدہ خلافیاں کر رہے ہیں اور ہمارے عہدیدار اپنے ذاتی مفاد ات حاصل کر کے اساتذہ کے ساتھ زیادتیاں کر رہے ہیں جس پر رواں ماہ کے شروع میں پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی باڈی کو تحلیل کر دیا تھا اور مجھے چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا تھا محمد بشیر وڑائچ نے اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے نئے صدر کے لیے تجاویز طلب کیں تو مشترکہ طور پر مرکزی صدر کے لیے امتیاز احمد عباسی کا نام سامنے آیاجس پر متفقہ طور پر امتیاز احمد عباسی کوپنجاب ٹیچرز یونین کا مرکزی صدر چُن لیا گیا اس کے بعد سابق صد ر راجہ ظفیر احمد ستی نے امتیاز احمد عباسی اور اُنکی کابینہ سے حلف لیا امتیاز احمد عباسی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اساتذہ پنجاب نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انشاءاللہ اُس پر پور ا اُترنے کی پوری کوشش کروں گا اور ایک سال کے اند ر پنجاب بھر میں پنجاب ٹیچرز یونین کا الیکشن کروا کر قیادت منتخب لوگوں کے حوالے کروں گا۔