;تین چار روز میں سرحد مکمل طور پر کھلنے کا امکان ہے : افغان سفیر
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک-افغان سرحد جلد جزوی طور پر کھول دی جائے گی۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں افغان سفیر کا کہناتھا آئندہ تین چار روز تک سرحد مکمل طور پر کھلنے کا امکان ہے۔ سرحد کی بندش کے باعث بیشتر مریض، بزرگ اور خواتین افغانستان واپس نہیں جا سکتے۔ساتھ ہی افغان سفیر نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ جن افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں وہ پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔