پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا مقروض ہے: ماہرین
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایک دن کی عمر سے 100 سال کی عمر کا ہر پاکستانی ایکلاکھ 15 ہزار روپے مقروض ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ اس وقت ملکی و غیر ملکی قرضوں کی شکل میں جو رقم واجب الادا ہے اس کے باعث ہر پاکستانی کے ذمہ قرضوں کے بوجھ میں ہر سال 10 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ تین سال میں 25 بلین ڈالر کے نئے قرضے لئے گئے ہیں۔ حکومت قانون کے مطابق قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے 60 فیصد کے مساوی لانا ضروری ہیں۔ جبکہ اس وقت قرضوں کا بوجھ 60 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔