پانامہ کیس‘ عدالتی فیصلہ کے بعد کیا گرد آلود ہوا¶ں کی روک تھام ہوجائیگی؟
اسلام آباد (عترت جعفری) پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں سنائے جانے کی توقع ہے۔ تاہم یہ سوال اہم ہے کہ آیا فیصلہ آنے کے بعد بے چینی اور سیاست کے میدان میں چلنے والی گرد آلود ہوا¶ں کی روک تھام ہو جائیگی؟ قرائین بتا رہے ہیں ایسا ممکن نہیں۔ پانامہ سکینڈل میں بڑی فریق تحریک انصاف ہے جس سے تعلق رکھنے والے بعض سینئر رہنما عندیہ دے رہے ہیں کہ فیصلہ آنے کے بعد انکے سڑکوں سے جانے کا کوئی موڈ نہیں اور اس سلسلے میں ہوم ورک کیا گیا ہے۔ ان رہنما¶ں کا کہنا ہے کہ فیصلہ کے اعلان کے فوری بعد حکومت کی اعلیٰ سطح سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائیگا اور عوام سے بھی رجوع کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر ریلویز کی طرف سے پانامہ کیس کی سماعت کے آخری روز میڈیا بات چیت میں ایک خاص جملہ بھی افواہیں بڑھانے کا باعث بنا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا تھا عوام کی عدالت میں جنگ لڑی جائیگی۔
پانامہ کیس