داخلی سکیورٹی: وزیراعظم نے کل اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے کل (پیر کو) داخلی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عسکری قیادت وفاقی وزرائ‘ مشیران سکیورٹی اور اعلیٰ حکام شرکت کریںگے۔ اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشت گردی‘ افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال‘ افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے اور پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس طلب