ماحولیاتی تغیر پاکستان کیلئے ابھرتا ہوا خطرہ ہے : ماہرین موسمیات
اسلام آباد (آئی این پی)ماہرین موسمیاتی تبدیلی نے ماحولیاتی تغیرکو پاکستان کیلئے ایک ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قوم کو ایک محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی سے ملک میں ہر شخص خاص طور پر سماج کا غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے ،200کے قریب گلیشیرز نے پگھلناشروع کردیا ہے جن کے خطرناک اثرات سے لوگوں کی حفاظت آج ایک بڑا چیلنج ہے،گلوبل وارمنگ کے اثرات بارے نچلی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مناسب استعمال کیا جائے۔ہفتہ کو یہاںانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز،پاکستان راولپنڈی اسلام آباد سینٹر(آئی ای پی ۔آر آئی )کے زیر اہتمام سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ( سی یو ایس آئی آئی ) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آئی سی ٹی ایس فار ڈویلپمنٹ(پی آئی آئی ڈی ) کے تعاون سے گلوبل وارمنگ کے مضر اثرات کو کم کرنے اور پاکستان کو ماحول دوست ملک بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کیلئے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔
ماہرین گلیشیئرز