ای سی او اجلاس کیلئے اسلام آباد میں تیاریاں‘ آخری مراحل میں داخل ہو گئیں
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے یکم مارچ کو ہونے والے اجلاس آذربائیجان‘ ترکی‘ ایران‘ کرغستان‘ تاجکستان کے سربراہوں کی تصویروں والے پوسٹر دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ای سی او اجلاس کے سلسلے میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو اور اس سے ملحقہ سڑکوں کی کارپٹنگ کر دی گئی ہے۔ ای سی او اجلاس کی وجہ سے اہم سڑکوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس/ تیاریاں