جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 مارچ کو ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میںجوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6مارچ کو ہوگا جس میں پشاور ہائی کورٹ کی تین خالی اسامیوں پر نئے ججوں کی بھرتی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر غور کےا جائے گا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں عتیق شاہ ایڈوکیٹ ، عبدالشکور ایڈوکیٹ اور اعجاز انور ایڈوکیٹ کے ناموں پر غور کیا جائے گا ، سپریم کورٹ میں منعقدہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت اس کے چیئرمین ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ،جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اعجاز افضل خان جسٹس گلزار احمد ، سپریم کورٹ کے سابق جج ،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ، پاکستان بار کونسل کے نمائندہ یسین آزاد ایڈوکیٹ، خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن