قائداعظم یونیورسٹی کے لیکچرر اور پی ایچ ڈی کے طالب علم کی داخلہ منسوخی کالعدم
اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے گریڈ اٹھارہ کے لیکچرر، پی ایچ ڈی کے طالب علم کی داخلہ منسوخی کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایچ ڈی کے طالب علم کی داخلہمنسوخی سے متعلق گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ میں داخلہ منسوخی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ تیس دن کے اندر یونیورسٹی کمیٹی اس کیس کا فیصلہ کرے۔عدالتی فیصلے کے مطابق یونیورسٹی اورمجاز اتھارٹی اس مسئلے کو حل کر کے درخواست گزار کا قیمتی وقت بچائیں۔