مارگلہ ٹا¶ن فیز تھری کی منصوبہ بندی مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ( وقائع نگار) مےئر اسلام آباد نے سی ڈی اے انتظامےہ کو مارگلہ ٹاون فےز تھری کی منصوبہ بندی کرنے کی ہداےت کردی ہے اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام ماڈل ویلجز کو اپ گریڈ کر کے انہیں اسلام آباد کے سیکٹروں کے ہم پلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے مارگلہ ٹاو ن کے مکینو ں کے مطالبے پر مارگلہ ٹاون کے تیسرے فیز کی منصوبہ بندی کے لئے متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مارگلہ ٹاون میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کے کام کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر وز یر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا کر ملک کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ اور دور اندیشن قیادت میں ایشیاءکا مضبوط ترین معاشی ملک بنایا جائے گا۔ انہوں نے مارگلہ ٹاون سیمت اسلام آباد کے شہری بالخصوص دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور موجود سہولیات کی اپ گریڈیشن کے لئے حکومت کی طر ف سے فنڈز کے حصول اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بتایا کہ اسلام آباد میں شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ تقریب کا اہتمام میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی یونین کونسل کے چیئرمین سید ظہیر شاہ نے کیا ۔تقریب میں ایم سی آ ئی کے ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی ، چوہدری رفعت جاوید اور اعظم خان کے علاوہ یونین کونسل کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ ، راجہ وحید الحسن ، اور مارگلہ ٹاون کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کڑوروں روپے مختص کئے گئے ہیں۔