وفاقی کالجز کی درخواست پر 4سالہ بی ایس پروگرام ایجنڈے میں شامل
اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) قائد اعظم ےونےورسٹی کے بورڈ آف فےکلٹی آف سوشل سائنسز کے اجلاس کے اےجنڈے مےں الحاق شدہ9وفاقی کالجز درخواست پر چار سالہ بی اےس پروگرام کا معاملہ شامل کر لےا گےاہے، بورڈ مےٹنگ 27اپرےل کو ہوگی ، بی اےس پروگرام مےں امتحان سمسٹر سسٹم کی بنےاد پر ہوں گے ےا سالانہ امتحان ہوگا ، قائد اعظم ےونےورسٹی اور وفاقی کالجز کے درمےان ےہ تنازعہ بھی حل ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق اےچ ای سی کی جانب سے2018سے بی اے بی اےس سی اور اےم اے، اےم اےس سی کے بجائے چار سالہ بی اےس پروگرام شروع کرنے کی ہداےت کی گئی تھی، قائد اعظم ےونےورسٹی اور وفاقی کالجز کی رابطہ کمےٹی کے درمےان بہت سے معاملات تاحال حل طلب ہےں تاہم نو وفاقی کالجز کی درخواست پر ےہ معاملہ بورڈ آف فےکلٹی آف سوشل سائنسز کی27اپرےل کو ہونے والی مےٹنگ کے اےجنڈے مےں شامل کر لےا گےا ہے، ذرائع کے مطابق نو وفاقی کالجز کی جانب سے بورڈ سے درخواست کی گئی تھی تاہم چھ کالجز نے تاحال درخواست نہےں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے اےجنڈے مےں جو بھی معاملہ شامل ہو اسکی منظوری دے دی جاتی ہے اسلئے ےہ امکان ہے کہ مذکورہ پروگراموں کی منظوری دےدی جائے گی ، قائد اعظم ےونےورسٹی کا موقف رہا ہے کہ بی اےس پروگرام مےں امتحان سالانہ بنےادوں پر ہوگا جبکہ وفاقی کالجز کا موقف رہا ہے کہ طے شدہ طرےقہ کار کے مطابق امتحان سمسٹر سسٹم کی بنےاد پر ہوگا تاہم ےہ معاملہ بھی بورڈ مےٹنگ مےں حل ہونے کا امکان ہے۔