مشیر وزیراعظم اورچیئرمین اکادمی ادبیات کا ایم اے راحت اور اختر رضا سلیمی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اوراکادمی ادبیات پاکستان کے چےئرمین ڈاکٹر محمدقاسم بگھیو، نے ناول نگار افسانہ نویس ایم اے راحت اور اکادمی ادبیات پاکستان کےسہ ماہی ادبیات کے ایڈیٹر اختر رضا سلیمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اےم اے راحت کی جاسوسی اور طبع زاد تحریریں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ان کی وفات سے ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا ہے۔مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی ، ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چےئرمین اکادمی اور ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل اکادمی نے مرحومین کے لےے مغفرت اور لواحقین کے لےے صبرِ جمیل کی دعا کی۔