ملکہ برطانیہ کی سالگرہ‘ ہائی کمشنر کا اسلام آباد میں استقبالیہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اس سال ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ اس سال پاکستان اور برطانیہ اپنے سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گزشتہ شام برطانوی ہائی کمیشن میں اپنی اقامت گاہ کے سبزہ زار پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے 1961ءاور پھر 1997ءمیں پاکستان کا دورہ کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے پاک برطانیہ تعلقات پر تصویری مقابلہ بھی منعقد کرایا ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ ہے اور ہمارا مستقبل بھی مشترک ہے۔