;جنرل زبیر محمود حیات کا آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے گزشتہ روز آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل بھی ان کے ساتھ تھے۔ جنرل زبیر کو عسکری تیاریوں اور تربیت کے پہلوﺅں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل زبیر محمود حیات نے سٹرٹیجک فورس کمانڈ کی تربیت، حربی تیاری کی صورتحال کی تعریف کی اور ان کی صلاحیت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔