فیصل آباد کے عوام عابد شیر علی کو اچھی طرح جانتے ہیں‘ نبیل گبول
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وزیر عابد شیر علی آصف علی زرداری کے بارے میں جو زبان استعمال کررہے ہیں،اس سے ان کے پاگل پن کا اظہار ہوتا ہے، عابد شیر علی کے والد چوہدری شیرعلی کافیصل آبادمیں اڑھالی مرلے کا گھر تھا، آج یہ شخص فیصل آباد میںاربوں روپے کی جائیداد کا مالک بن گیا ہے،فیصل آباد کے لوگ عابد شیر علی کے کردار کو ذاتی طور پر بخوبی جانتے ہیں۔