پاکستان کا پارلیمانی وفد 29 اپریل کو افغانستان جائےگا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کا اعلیٰ پارلیمانی وفد 29 اپریل کو ایک ہفتے کے دورے پر کابل روانہ ہو گا۔ وفد میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شامل ہوں گے۔ وفد افغانستان کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔