کنٹرول لائن کے قریب مردم شماری عملے کی حفاظت کیلئے پاک فوج کا بھارتی قیادت سے ہاٹ لائن رابطہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کنٹرول لائن کے قریب مردم شماری کرنے والے فوجی و سول اہلکاروں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی طرف سے گزشتہ روز ہاٹ لائن پر بھارتی قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاٹ لائن رابطہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، کنٹرول لائن پر متعین اپنے دستوں کو اس بارے میں مطلع کرے تاکہ بالاشتعال فائرنگ کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جس کا بھارتی فوج اکثر مظاہرہ کرتی رہتی ہے۔ عسکری ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے اعتماد سازی کیلئے بھارتی فوج سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے ۔ رابطے کا مقصد سول اور فوجی اہلکاروں کا تحفظ اور سیکیورٹی ہے تاکہ ان کو 'بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی جیسے واقعات سے بچا جاسکے'۔اس سے قبل مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلہ میں بھی اسی نوعیت کا بندوبست کیا گیا تھا۔