منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ رکھنے ،وال چاکنگ اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر8ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ ،وال چاکنگ اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کرلےا تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قربان علی سے 115گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے آفتاب سے 210گرام چرس، فرخ سے 2عدد پستول 30بور معہ 40روند ، وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ گوجرخان پولیس نے لیاقت ، سرمد بک ڈپو جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مالک مکان عثمان اور کرایہ دار لیاقت کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔