سانحہ راجہ بازار کےس، ملزم فضل عباس کے مقدمہ کا چالان پیش،سماعت پانچ مئی تک ملتوی
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ گنجمنڈی کے سانحہ راجہ بازار کےس مےں ملزم فضل عباس کے مقدمہ کا چالان پیش کر دیاجس کے بعد کےس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی خصوصی عدالت نے تھانہ فتح جنگ کے سول جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملزم محمدریاض کیس کی سماعت مکمل کرلی ملزم پر جرم ثابت نہ ہونے پر اسے بری کر دیاتھانہ باہترکے بارود ی موادبرآمدگی کےس مےں ملزم محمد تاج کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا جبکہ تھانہ صدر چکوال کے اغواءبرائے کےس مےں ملزمان شاہین وغیرہ کی سماعت مےں گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گئے جس کے بعد سماعت26اپریل تک ملتوی کر دی گئی خصوصی عدالت نے تھانہ سٹی کے ملزمان ظفر محمود وغیرہ پولےس مقابلہ کےس مےں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت ملتوی کر دی اور مزید گواہوں کو سمن جاری کر دیئے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کو اچھالنے کے کےس مےں ملزم حنیف معاویہ کی سماعت 6مئی، تھانہ رنگو کے اغواءبرائے تاوان کے س مےں ملزمان شکیل وغیرہ کی سماعت 10مئی، تھانہ صدر بیرونی کے پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل کےس مےں ملزمان جمیل شہزاد بھٹی وغیرہ کی سماعت 29اپریل جبکہ تھانہ صادق آباد کے تیزاب گردی کےس مےں ملزم زبیر کی سماعت 5مئی تک ملتوی کر دیخصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کےس مےں ملزم سیدالرحمن کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈےالہ جیل بھیج دیا۔