پبلک ٹرانسپورٹ مےں سگرےٹ نوشی قانوناً جرم ہے، اےس اےس پی محمد ےوسف ملک
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اےس اےس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی رےجن اےس اےس پی محمد ےوسف ملک نے کہا ہے کہ دوران ڈرائےونگ سگرےٹ نوشی اکثر و بےشتر حادثات کا باعث بنتی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مےں سگرےٹ نوشی قانونی جرم ہے ۔ سگرےٹ نوشی نہ صرف کےنسر جےسے موذیامراض کا باعث بنتی ہے بلکہ سگرےٹ کا دھواں دےگر افراد کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔ سفر کے دوران ہائی وے پر دوران ڈرائےونگ اگر احتےاطی تدابےر پر عمل پےرا کےا جائے اور ٹرےفک کے اُصولوں کو ملوظ خاطر رکھا جائے تو اس عمل سے نہ صرف قےمتی جانوں کو بچاےا جا سکتا ہے بلکہ ٹرےفک قوانےن کی پابندی کرنے سے ٹرےفک حادثات مےں بھی واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ٹرےفک پولےس کے قےام کا مطلب شہرےوں کو بہترےن سفری سہولےات فراہم کرنا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہائی وے پٹرول کے موبائل اےجوکےشن ےونٹ کو دوران ڈرائےونگ سگرےٹ نوشی کے حوالے سے خصوصی مہم کے آغاز سے قبل برےفنگ دےتے ہوئے کےا اس موقع پر انچارج موبائل اےجوکےشن ےونٹ اے اےس آئی وقاص منےر سمےت جونےئر پٹرولنگ آفےسر جہانگےر محمود اور دےگر اہلکار بھی موجود تھے اےس اےس پی پٹرولنگ نے کہا کہ تمباکو نوشی دل اور پھیپھڑوں کے امراض کے علاوہ منہ کے کینسر جیسے موذی امراض کا باعث بنتی ہے پوری دنیا کے ڈاکٹر اس امر پر مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی نہ صرف انسان کی اپنی صحت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ سگریٹ کا دھواں دیگر افراد کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے اس سلسلہ میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام الناس کو سگریٹ نوشی کے مضمرات سے آگاہی دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ دوران ڈرائیونگ اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس بارے میں قانونی صورتحال سے آگاہ کر کے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ پولیس کی جانب سے ایسی پبلک سروس مہم شروع کئے جانے کو ہر طبقہ فکر میں سراہا جا رہا ہے جس کے دور رس مفید اثرات ہونگے۔ شہری اگر ٹرےفک قوانےن کی پاسداری کرےں تو اس عمل سے حادثات مےں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔